پاکستان کو برطانیہ ریڈ لسٹ سے نکالے، وزیر اعظم کا مطالبہ

پاکستان کو برطانیہ ریڈ لسٹ سے نکالے، وزیر اعظم کا مطالبہ
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو برطانوی ہم منصب کی جانب سے ٹیلی فون کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم بورس جانسن نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے لیے پُر امن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دوران ٹیلی فون انھوں نے کہا کہ تمام افغانوں کے لیے تحفظ و سلامتی اور حقوق کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ پاک برطانیہ وزرائے اعظم نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے افغانستان میں سیاسی تصفیہ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ وزیراعظم نے کابل سے سفارتی عملہ، بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں اور دیگر افراد کے کابل سے انخلا میں پاکستان کی سہولت کاری پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے کووڈ 19 پر قابو پانے کے لیے پاکستان میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔