سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 23 اگست سے تدریسی سرگرمیاں بحال کی جا سکیں گی۔ شہر قائد میں پریس بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے پیر کے دن سے سندھ بھر میں سکول کھولنے کی اجازت ہو گی۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ صرف ان سکولوں کو کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے جن کا عملہ 100 فیصد ویکسینیشن کرا چکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقنی بنانا ہو گا اور 50 فیصد بچوں کو بلانے کی اجازت ہو گی۔ دیہات میں ویکسی نیشن کا عمل سستی کا شکار ہے لہذا وہاں پر کچھ رعایت دی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔