گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا

گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا
لاہور: پنجاب حکومت نے گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نےاپنے آبائی شہرگجرات کوڈویژن کا درجہ دے دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ گجرات ڈویژن میں 3اضلاع گجرات، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد شامل ہیں۔ ایک کروڑ61 لاکھ 23 ہزار 984 نفوس کی آبادی کے گوجرانوالہ ڈویژن کے دو حصے کردیئے گئے ۔ گجرات کو ڈویژن بنانے کی تجویز پر عملدرآمد سے 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ڈویژن کے قیام کیلئے ابتدائی طور پر 4 ارب اور نئے ڈسٹرکٹ کے قیام پر 2 ارب روپے خرچ ہونگے۔ نئے گجرات ڈویژن میں 8 تحصیلیں، 255 یونین کونسلز ، 468 پٹوارسرکلز اور 1946 موضع جات شامل ہیں۔ بین الاقوامی کاروباری مرکز زیادہ آبادی والےشہرسیالکوٹ کے شہری خودنئے ڈویژن کا مضبوط امیوار سمجھتے تھے،تاہم 38 لاکھ 94 ہزار نفوس کی آبادی کے شہر سیالکوٹ پر 27 لاکھ 56 ہزار کے گجرات کو ترجیح دی گئی۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا آبائی علاقہ گجرات ہے اور وہ پی پی 30 گجرات 3 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔