ویب ڈیسک: نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سلیم حیدر کے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے کی تقریب آج شام 5 بجے ہونی تھی۔حلف برداری تقریب اب 7 مئی شام 6 بجےگور نر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے 40 ویں گورنر کا حلف اٹھایا تھا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا تھا۔