نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج شام6 بجے منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر، احد چیمہ، ڈاکٹر وقار کابینہ میں شامل ہیں، تابش گوہراور گوہراعجاز کے نام بھی نگران کابینہ کے لیے تجویز، عمرسیف، جلیل عباس اور سلطان آلانہ بھی کابینہ اراکین میں شامل، انیق احمد، محمدعلی، سرفراز بگٹی بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے مزید اراکین کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔