کپتان بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

کپتان بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے نام ایک اور اعزاز کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم ایک برس میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے ہیں ۔کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری اس سال کی ان کی 23 ویں انٹرنیشنل نصف سنچری ہے ۔ اس سے قبل مصباح الحق نے سال 2013 میں 22 انٹرنیشنل ففٹی اسکور کی تھیں۔ بابر کی 23 ففٹی پلس میں 7 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے اس سال ٹیسٹ میں 9، ون ڈے میں 8 اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 ففٹی پلس اسکور کئے ہیں ۔ خیال رہے کہ کمار سنگاکارا نے 2014 میں 25 جب کہ رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس اسکور کئے تھے ۔جو روٹ اور سارو گنگولی بھی ایک کیلنڈر سال میں 23، 23 ففٹی پلس کرچکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔