اسلام آباد (پبلک نیوز) ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے لئے حکومت کا اہم فیصلہ، حکومت نے ناروے کے لئے دہری شہریت رکھنے کی اجازت دے دی۔ اور سیز پاکستانیوں کو اب ناروے کی شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے پی ایم پورٹل پر اس حوالے سے شکایت کی تھی۔ شکایت 25 جنوری 2021 کو کی گئی۔ وزیر اعظم کے علم میں معاملہ آنے پر کم سے کم وقت میں فیصلہ کیا گیا۔ ناروے میں مقیم پاکستانی اب دوہری شہریت رکھ سکیں گے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے فوری عملدرآمد کیا۔
وزارت داخلہ نے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔