راولپنڈی (پبلک نیوز) پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سندھ، بلوچستان اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے ناردرن کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 174 رنز کا مطلوبہ ہدف 40.3 اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ناردرن کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ عبدالصبور 62 اور اکرام اللہ35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ناردرن کے سعد مسعود نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ناردرن کی پوری ٹیم 41.1 اوورز میں 173 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ناردرن کے حمزہ وحید نے 55 اور شمائل حسین نے 36 رنز بنائے۔محمد قاسم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نےسندھ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے150 رنز کا مطلوبہ ہدف 24.1 اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عرفات احمد نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سندھ کے رومیل احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سندھ کی پوری ٹیم 36 اوورز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔سندھ کے وہاج ریاض نے 29 رنز بنائے۔حسیب گل نے 21 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
راول کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ سنٹرل پنجاب 198رنز کا مطلوبہ ہدف 44.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔خیبرپختونخوا کے محمد ایاز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ کپتان محمد طاہر 37 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ عبید اللہ نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔