لاہور ( پبلک نیوز) قذافی سٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام دروازوں کو بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمبولینس، پولیس اہلکاروں، میڈیا کا داخلہ بھی بند کردیا۔ تمام لوگوں کو سٹیڈیم کے اطراف لگے ناکوں پر روک لیا گیا۔ کسی کو سٹیڈیم کے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں۔ سابق کرکٹر و کوچ عبدالرزاق کو پولیس نے قذافی اسٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا۔ آج سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نشتر پارک کے تمام دروازے بند کردئیے گئے۔ عبدالرزاق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر قذافی اسٹیڈیم جارہے تھے پنجاب پولیس نے جانے سے منع کردیا۔ پنجاب پولیس نے عبدالرزاق کو کہا کہ کہ آپ اس دروازے سے نہیں جاسکتے ہمیں آرڈر ہے کسی کو بھی نہیں جانے دینا۔ عبدالرزاق نے جواب دیا کہ میں روز اسی دروازے سے جاتا ہوں میرے پاس پارکنگ اسٹیکر بھی موجود ہے۔ پولیس نے کہا کہ معذرت ہم آپکو اندر نہیں جانے دے سکتے. عبدالرزاق پنجاب پولیس کی ضد کی وجہ سے واپس چلے گئے۔