کراچی پولیس آفس پر حملہ: اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

کراچی پولیس آفس پر حملہ: اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق تمام افسران کو خود اپنے علاقے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا۔تمام اہم پولیس و دیگر عمارات اور ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار مکمل حفاظتی یونیفارم کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہوں۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ تمام ایمبولینسز، پولیس و دیگر وردی میں ملبوس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے، شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔ شہری دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔