ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم کو بالآخر جیل سے رہائی کا پروانہ مل ہی گیا اور انہیں 18 فروری کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم سریتھا تھاویسن نے اعلان کیا ہے کہ جیل میں قید سابق تھائی وزیراعظم تھاکسن شیناواترا کو 18 فروری کو رہا کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تھاکسن شیناواترا کی 15 سال خودساختہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ سال ڈرامائی وطن واپسی ہوئی تھی۔ جس کے بعد سے وہ 8 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کی سزا کو تھائی بادشاہ نے کم کرکے 1 سال کردیا تھا۔ تاہم وہ گزشتہ 6 ماہ سے صحت کی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں نظربند ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سابق پولیس اہلکار نے بتایا کہ تھاکسن ان 930 قیدیوں کی فہرست میں شامل تھے۔ جنہیں بزرگ یا بیمار سمجھا جاتا تھا اور انہیں پیرول کی منظوری دی گئی تھی۔
تاہم وزیراعظم کے اعلان کے بعد ان کی رہائی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی ہے۔