انتظار کی گھڑیاں ختم،آزاد امیدوار کس جماعت میں جائیں گے؟ پی ٹی آئی کا بڑا سرپرائز

انتظار کی گھڑیاں ختم،آزاد امیدوار کس جماعت میں جائیں گے؟ پی ٹی آئی کا بڑا سرپرائز
کیپشن: The waiting hours are over, independent candidates will go to which party? PTI's big surprise

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے واضح ہدایات جاری کردی ہیں کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کس جماعت میں جائیں گے۔ اور اس حوالے سے بڑے سرپرائز کا اعلان آج کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹٰی آئی رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں لکھا ہے کہ اڈیالہ جیل میں @ImranKhanPTIصاحب نے ملاقات کے دوران واضح طور پہ یہ بتا دیا ہے کہ کس جماعت میں @PTIofficial کے ممبران جا سکتے ہیں تاکہ تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں کا تحفظ کیا جا سکے اور معزز منتخب ممبران قومی و صُوبائی اسمبلی کو خرید و فروخت کے گھناؤنے کھیل سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے لکھا کہ اس بارے میں سب کو آج پارٹی قیادت کی جانب سے مطلع کر دیا جائے گا، انشاءاللٰہ۔ اس کے علاوہ خان صاحب نے سختی سے حکم دیا ہے کہ پارٹی قیادت جلد سے جلد انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کروائے تاکہ تحریک انصاف کو اس کا بلّا بھی واپس مل سکے اور ہمارے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پارلیمان کے اندر آخرکار اپنی جماعت تحریک انصاف میں واپس جاسکیں جو ان کا آئینی سیاسی و جمہوری حق ہے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ یاد رہے ہم سب تحریک انصاف کے امیدواران کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں باقاعدہ موجود ہے کہ ہم تحریک انصاف کے ممبر ہیں اور اسی جماعت سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ ہم سے ہمارا انتخابی نشان بلّا چھین کر ہمیں جبراً آزاد الیکشن لڑنے پہ مجبور کیا گیا لیکن الحمدللٰہ ہم تحریک انصاف میں تھے ہم تحریک انصاف میں ہیں اور ہم تحریک انصاف میں رہیں گے انشاءاللّٰہ۔ 

انہوں نے اعلان کیا کہ کسی بھی جماعت میں جانا ایک عارضی انتظام ہے اور جیسے ہی ہمیں ہمارا انتخابی نشان بّلا ہمیں واپس ملتا ہے اور تحریک انصاف جو کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اس کو فسطائیت سے نجات ملتی ہے اور بطور پارلیمانی جماعت تشخص واپس بحال ہوتا ہے ہم تمام تحریک انصاف کے ممبران واپس اپنی جماعت میں ہونگے۔ انشاءاللّٰہ۔

Watch Live Public News