پاک بحریہ کا جہاز انسانی ہمدردی مشن پر مختلف افریقی ممالک کیلئے روانہ

پاک بحریہ کا جہاز انسانی ہمدردی مشن پر مختلف افریقی ممالک کیلئے روانہ

کراچی (پبلک نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے مشن پر روانہ ہونے والا پاک بحریہ کا جہاز سیلاب اور خشک سالی سے متاثرہ افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے عوام کو اشیائے خور و نوش پر مشتمل امدادی سامان فراہم کرے گا۔

اس دورے کے دوران پی این ایس نَصر جبوتی، سوڈان اور نائجیریا میں امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کرے گا۔ اس دورے کا مقصد حکومت کی (Engage Africa) پالیسی کے تحت افریقی افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔