منی بجٹ کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

منی بجٹ کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی ( پبلک نیوز) پیپلزپارٹی نے معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملک میں آٹا چینی، گندم اور کھاد کی طرح ادویات کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے حکومت کے عوام کے ساتھ وعدوں کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ بجٹ سے قبل دعوی کیا کہ غریب عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ منی بجٹ کے بعد بلڈ پریشر اور کولیسٹرول جیسی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ خام مال پر عائد ٹیکس کے بعد ادویات کی قیمتوں میں200 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔ ان ک کہنا تھا کہ غریب مریضوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی عام ادویات بھی مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ ناجائز منافع خوری کا سلسلہ بند نہ ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت ایک طرف صحت کارڈ پر سیاست کرتی ہے تو دوسری طرف مسلسل ادویات کی قیمتوں میں اضافہ۔ حکومت فوری طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیکر معاملے کی فوری تحقیقات کرائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔