لاہور: اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے نگران وزیراعلی کیلئے دو نام پیش کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نگران وزیر اعلی پنجاب کے لئے احد چیمہ اور سیدمحسن نقوی کے نام دے دیئے گئے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے نگران وزیراعلی کیلئے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام دے دیئے۔ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بیرون ملک ہوں، ملک احمد میری نمائندگی کریں گے۔ پرویز الہی کی جانب سے پیش کیے گئے ناموں سے اتفاق نہیں کرتا۔ اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا تھا۔ خط میں سردار احمد نواز سکھیرا، نا صر محمود کھوسہ اورمحمد نصیر خان کے نام نگران وزیراعلیٰ کے لئے تجویز کئے گئے تھے۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی طرف سے 14جنوری کونگران وزیراعلیٰ کے ناموں کے لئے خط لکھا گیاتھا۔