لاہور ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں، عدالت ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کو خارج کر دیا گیا

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔