لینسنگ ( ویب ڈیسک ) امریکہ میں ایک بھوکے کتے نے خوراک کی تلاش میں مالک کے گھر کے آگ لگا دی ، کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے دنوں میں اس نے پہلے وزن بڑھا لیا تھا اس لئے اسے کھانا دئیے بغیر بچوں کو چھوڑنے سکول چلے گئے تھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں ایک کتے نے اس وقت گھر کو آگ لگا دی جب گھر کے مالک رچر ڈ وینا اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے گئے تو انہوں نے اپنے کتے کو کھانانہیں کھایا ، اس حوالے سے رچرڈ کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے دنوں میں اس کے کتے نے وزن بڑھا لیا تھا ، اس لئے نئے ڈائٹ پلان کے تحت اسے صبح کھانا نہیں دیا تھا۔ مالک گھر سے نکل گیا تو کتے نے خوراک کی تلاش میں ہاتھ پائوں مارنے شروع کئے، ویڈیو کے مطابق کتے نے کچن میں جب کھانے کی تلاش شروع کی تو برنر آن ہو گیا ، اور کچن میں آگ لگ گئی، اس موقع پر الارم بجنے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت پہنچ گیا اور اس نے بھوکے کتے کی جان بجا لی اور آگ کو بھی بجھا دیا ۔