' گڑ بڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے'

' گڑ بڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے'
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ اگر حالات خراب کرنے کی کوشش کی گی تو سخت ایکشن ہو گا، گڑ بڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فُول پروف انتظامات کیے ہیں، مانیٹنگ کے لیے سینئر افسران کےساتھ خود موجود ہوں،شفاف انتحابی عمل کے لیے بروقت ہدایات دی جارہی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ تمام ادارے آرمی، رینجرز، ایف سی، پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں، ووٹرز سے اپیل ہے کہ من پسند امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے آئیں، ووٹ سے پاکستان اور جمہوریت مضبوط ہو گی۔ سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ اگر حالات خراب کرنے کی کوشش کی گی تو سخت ایکشن ہو گا، گڑ بڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے آج پولنگ جاری ہے۔صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔