ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو گرفتار کرتے ہوئے ووٹرز کو ہراساں کیا ہے۔ اس کھلی دھاندلی پر الیکشن کمیشن نے بھی آنکھیں بند کیے رکھیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ عدالتیں اب کھلیں اور کارروائی کریں۔ اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ محض عوام کوخوفزدہ کرنےاورانتخاب میں دھاندلی کےپیشِ نظرشہبازگل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فسطائی حربے مؤثرثابت ہوں گے نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔ امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو اس نقصان کااحساس ہونا چاہیے جو وہ ہماری قوم کو پہنچا رہے ہیں۔Today Punjab govt has brazenly violated SC orders & election rules by openly using all govt/State machinery to rig Punjab elections through illegal ballot stamping & harrassing voters while arresting PTI ldrs. Through it all ECP turned a blind eye. Courts must open now & act.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
پبلک نیوز: سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کم از کم 15 سیٹوں پر جیت رہی ہے۔ لیکن تمام پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی پر موجود ہمارے تمام لوگوں کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ریٹرننگ افسران سے سرکاری نتائج آنے تک اپنی پوسٹیں نہ چھوڑیں۔ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج پنجاب حکومت نے غیر قانونی بیلٹ اسٹیمپنگ کے ذریعے پنجاب کے انتخابات میں دھاندلی کے لیے تمام سرکاری/ریاستی مشینری کا کھلے عام استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات اور انتخابی قواعد کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کی ہے۔