آج عوام نے پیغام دے دیا کہ غلامی نامنظور،اسد عمر

آج عوام نے پیغام دے دیا کہ غلامی نامنظور،اسد عمر
رہنماء تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے، پی ٹی آئی 16سے 17سیٹیں جیتے گی، 60،70سالوں سے بندکمروں کے اندر پاکستان کے فیصلے ہوتے تھے. اسد عمر نے کہا عمران خا ن کل تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس بلایا ہے، آج عوام نے پیغام دے دیا کہ غلامی نامنظور ہے، ابھی تک جو نتائج آچکے ہیں اس میں بھاری اکثریت پی ٹی آئی کو ملی ہے، کل 3بجے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، 22جولائی کو بس ایک رسمی کارروائی رہ گئی ہے، مریم نواز کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں. اسد عمر نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پرویز الہٰی امیدوار ہیں اور رہیں گے، اس نظام میں نقصان ہی نقصان ہے،آگے الیکشن کی طرف جانا چاہئے، شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے ہیں، عمران خان نے کل تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس بلایا ہے، مریم نواز کے پاس شکست تسلیم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا. واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 4 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے اور اسے مزید 13 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔جبکہ ن لیگ کو دو سیٹوں پر برتری حاصل ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔