محرم الحرام انتظامات پروزیراعلیٰ کے پی کے نے اہم ہدایت کردی

۔ 

محرم الحرام انتظامات پروزیراعلیٰ کے پی کے نے اہم ہدایت کردی
کیپشن: Ali Amin Gandapur
سورس: web desk

ویب ڈیسک:وزیر اعلی کے پی کے سردار علی امین گنڈاپور نے کہا خیبر پختونخوا میں محرم الحرام کے تمام جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے ہیں، محرم الحرام کے دوراں صوبے کے 14 اضلاع میں 846 جلوس اور 8857 مجالس منعقد کئے گئے۔ 

علی امین گنڈاپور کا کہناتھا تمام متعلقہ اداروں کی انتھک محنت کی وجہ سے صوبے کے کسی بھی جگہ سے اب تک کوئی نا خوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا، محرم الحرام کے دوراں فول پروف سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر سول انتظامیہ،  پولیس،  سکیورٹی فورسز، ریسکیو، پیسکو اور تحصیل میونسپل انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

محرم الحرام کے دوران بھر پور تعاون کرنے پر صوبے کے  عوام کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، محرم الحرام کے دوراں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں نے اہم کردار ادا کیا،اس اہم کردار پر میں امن کمیٹیوں میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماء کا مشکور ہوں۔

محرم الحرام کے دوراں بجلی کی بلاتعطل فراہمی،  صفائی ستھرائی،  ٹریفک منیجمنٹ،  سبیلیوں کا بندوبست کرنے سمیت دیگر تمام معاملات میں متعلقہ اداروں نے بہترین انتظامات کئے۔

 وزیر اعلی کے پی کے نے ہدایت کی جب تک عاشورہ کے تمام مجالس مکمل طور پر ختم  نہیں ہوتے اور مجالس میں شریک لوگ بحفاظت اپنے اپنے گھروں تک نہیں پہنچتے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے حکام ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ 

Watch Live Public News