’ارطغرل‘ سے فراڈ پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

’ارطغرل‘ سے فراڈ پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار
لاہور ( پبلک نیوز) معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج، کاشف ضمیر پر ترک اداکار اینگن التان کے ساتھ نوسربازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مب مقدمہ ترک اداکار اینگن التان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے اینگن التان کو پاکستان بلوایا۔ یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نہ کی گئی۔ اینگن التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا۔سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا۔ ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے دوسرا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف نوسربازی کے مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔