دہشت گرد ہو یا سیاسی دہشت گرد ہو، ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے

دہشت گرد ہو یا سیاسی دہشت گرد ہو، ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہو یا سیاسی دہشت گرد ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔ سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ جب بھی عام آدمی کا خیال رکھا گیا ، غریب آدمی کا خیال رکھا تو وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا دور تھا جب آپ کو اپنا مالکانہ حقوق ملے تھے ، اور یہ سلیکٹڈ کا دور تھا جب آپ سے آپ کا مالکانہ حقوق چھینا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سوات میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے 31 سال بعداپنے لیڈر کیلئے پنڈال کو سجا یا ہے، 1976 میں ذالفقار علی بھٹو اور 1992 میں بے نظیر بھٹو نے سوات میں بڑے بڑے جلسے کئے تھے .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔