اس بارعید ایسےوقت آئی جب بہت سےمسلمان شدید اذیت میں ہیں، انٹونی بلنکن

اس بارعید ایسےوقت آئی جب بہت سےمسلمان شدید اذیت میں ہیں، انٹونی بلنکن
کیپشن: اس بارعید ایسےوقت آئی جب بہت سےمسلمان شدید اذیت میں ہیں، انٹونی بلنکن

ویب ڈیسک:  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہےکہ اس بار عید ایسے وقت آئی ہے جب بہت سے مسلمان شدیداذیت میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے عیدالاضحیٰ پر مبارکباد دیتے ہوئے پُرتشدد تنازعات کے باعث اپنے پیاروں کے ساتھ عیدالاضحیٰ نہ منانے والے تمام مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہاکہ اس بارعید ایسے وقت آئی ہےجب بہت سے مسلمان شدیداذیت میں ہیں، ہم جبر، تنازعات، اسلامو فوبیا اور نفرت پر مبنی تشدد کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ غزہ میں مصائب اور کینیڈا میں بڑھتا اسلاموفوبیا عید کے جشن پربھاری ہے۔

Watch Live Public News