مریم نواز کی عیدالاضحیٰ پر صفائی، شہریوں کی سہولیات کیلئےحکومتی مشینری کی نگرانی

مریم نواز کی عیدالاضحیٰ پر صفائی، شہریوں کی سہولیات کیلئےحکومتی مشینری کی نگرانی
کیپشن: مریم نواز کی عیدالاضحیٰ پر صفائی، شہریوں کی سہولیات کیلئےحکومتی مشینری کی نگرانی

ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور تمام ٹیموں کو شاباش  دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ  شدید گرمی میں صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے پر کمپنی اور اس کے تمام عملے کا جذبہ قابل تعریف ہے، صوبے کے دیگر شہروں، تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی پر صفائی ستھرائی اور شہریوں کی سہولیات کے لئے حکومتی مشینری کی نگرانی خود کررہی ہوں جہاں شکایت ملی فوری کارروائی ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ، اچھا کام کرنے والوں کو شاباش ملے گی، فرض پورا نہ کرنے والے سزا کے لئے تیار رہیں،میڈیا اور شہریوں  سے گزارش ہے کہ جہاں گند نظر آئے فوری سرکاری ہیلپ لائن 1139 پہ آگاہ کریں اور تعاون کریں ، وزیراعلی پنجاب کی اپیل، شکایت پہ فوراً عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب نے اپیل کی ہے کہ شہری بھی اپنا فرض ادا کرتے ہوئے آلائشیں اور گندگی صرف متعین جگہوں اور کوڑے دان میں ہی پھینکیں تاکہ عملے کو اپنے فرائض ادا کرنے میں آسانی ہو، صفائی ستھرائی کے اس مشن میں سب مل کر ساتھ دیں۔

 پنجاب میں پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی ستھرائی کی نگرانی کی جا رہی ہے۔  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر بھر میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کر رہی ہے ،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، جہلم سمیت صوبے بھر میں آلایئشیں اٹھانے کے لئے عملہ متحرک ہے،  تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا،افسران اور عملہ مسلسل کام  میں مصروف ہے۔

دوسری جانب پہلی بار پورے پنجاب میں 32 لاکھ خصوصی تھیلوں کی تقسیم کی گئی جبکہ  'نو پلاسٹک' مہم کا سلسلسہ بھی ساتھ ساتھ جاری ہے، حکومت کے فراہم کردہ تھیلوں میں عوام قربانی کا گوشت تقسیم کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے مرکزی اور شہروں میں اضلاع کی سطح پر خصوصی کنٹرول قائم کئے جو صفائی کے عمل کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں، الائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے گڑھے کھودنے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔

 مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے علاوہ سڑکوں ، چوراہوں اور گلیوں کی صفائی کے اقدامات بھی کئے گئے ۔

Watch Live Public News