بیوی کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے پر پولیس آفیسر کا ٹرائل

بیوی کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے پر پولیس آفیسر کا ٹرائل
لاہور ( پبلک نیوز) سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کا ٹرائل ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گا ٗ جنید ارشد پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر اپنے عہدے کا غلط فائدہ اٹھایا اور اپنی اہلیہ کی نازیبا تصادیر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ۔تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر سابق اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کا ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل ہوگا۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ویڈیو ٹرائل حکم دے دیا ٗ ملزم کو سیشن کورٹ میں پیش نہیں کیا جائے گا ٗفاضل جج کے حکم پر ویڈیو لنک ٹرائل کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد پر سابق اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔یاد رہے کہ سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کیخلاف 2017 میں سابق چیف جسٹس ثابت نثار کی عدالت میں ان کی سابقہ اہلیہ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی کہ جنید ارشد کی طرف سے ان کی نازیبا تصاویر مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکائونٹ بنا کر شیئر کی گئی ہیں جس پر جسٹس ثاقب نثار نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ جنید ارشد کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کی جائیں ۔ جنید ارشد کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا جس کے بعد وہ روپوش ہوگئے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے 2018میں ایف آئی اے کی سرزنش کی کہ ابھی تک جنید ارشد کی گرفتار ی کیوں عمل میں نہیں لائی جا سکے۔ جنید ارشد کو 2019میں گرفتار کیا گیا اور اب ان پر سنگین الزامات پر مقدمہ چل رہا ہے۔

Watch Live Public News