کراچی میں ایک اور کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا قیام

کراچی میں ایک اور کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا قیام
کراچی(ویب ڈیسک) ڈائو میڈیکل کالج میں ایک اور کورونا ویکسی نیشن سنٹر بنا دیا گیا ٗ اب عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کراچی میں قائم ویکسی نیشن سنٹر کی تعداد 28ہو گئیمحکمہ صحت کی طرف سے جاری کی جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق ڈائو میڈیکل کالج کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن سنٹر بنا دیا گیا ہے جہاں پر عوام کو 24گھنٹے سہولیات کا سلسلہ جاری رہے گا ٗ اس سنٹر کے قیام کے بعد اب کراچی میں 28ایسے پوائنٹ ہیں جہاں پر کورونا سے بچائو کی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔یاد رہے کہ کورونا کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان میں عالمی وبا کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد حکومت نے ماضی میں کامیاب سمارٹ لاک ڈائون کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News