ویب ڈیسک: مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کے اچانک سوشل میڈیا چھوڑنے پر سبھی حیران رہ گئے۔ انھوں نے اپنی سالگرہ کے اگلے ہی روز آخری پوسٹ کی جس میں سوشل میڈیا کو خیر باد کہنے کا لکھا اور کچھ ہی دیر بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو گئے۔
انھوں نے میڈیا نمائندوں کی جانب سے اس بارے پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ سوشل میڈیا سے پہلے بھی تو آپ لوگوں سے رابطے میں تھا، اب بھی ہوں۔ سوشل میڈیا پر میں نے کبھی پوسٹنگ تو کی نہیں لہذا اب نہیں استعمال کروں گا۔
انھوں نے بتایا کہ میں اپنی موج کا بندہ ہوں۔ میرے سوشل میڈیا چھوڑنے پر آپ لوگوں (میڈیا نمائندوں) کو خوشی ہونی چاہیے کیوں میں اب آپ لوگوں کے ذریعہ ہی رابطے میں رہا کروں گا۔
خیال رہے کہ عامر خان نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے لیکن عامر خان پروڈکشن کے نام سے ان کے سوشل میڈیا ہینڈل موجود ہیں جہاں پر ان کی فلموں وغیرہ کے حوالے سے اپڈیٹس ملتی رہیں گی۔