بجلی صارفین پر 91ارب 36 کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

بجلی صارفین پر 91ارب 36 کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت ایک بار بجلی صارفین پر مزید 91ارب 36 کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں نیپرا کو جمع کرا دیں۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کہ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 44 ارب 70کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46ارب 65کروڑ روپے سے زیادہ رقم مانگی گئی ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر 30مارچ کو سماعت کی جائے گی۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نہ بجلی ادائیگیوں آپریشنز اینڈ میٹیننس سمیت بجلی نقصانات کی مد میں مانگے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔