وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کردیا

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کردیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا جاری نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن کے 10 مارچ کے آرڈر اور 11 مارچ کے نوٹسز کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ نوٹس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ اسد عمر بذات خود عدالت عالیہ پہنچے اور اس کیخلاف پٹیشن دائر کی۔ اس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ فریق بنایا گیا ہے۔ اسد عمر کی جانب سے زائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانونی سازی کرکے پبلک آفس ہولڈر کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ انتخابی مہم سے متعلق الیکشن کمیشن کا آرڈر خلاف قانون ہے۔ کیا الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو ختم کر سکتا ہے؟ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار نہیں ہے۔ آرڈیننس کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی مہم پر پابندی نہیں لگا سکتا۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیان حلفی اس کے ساتھ منسلک نہیں کیا گیا جبکہ بائیو میٹرک کے بغیر پٹیشن دائر کی گئی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،مراد سعید اور صوبائی وزرا محب اللہ اور ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹس جاری کئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔