یو اے ای کا بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا

یو اے ای کا بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا
دبئی: متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز ایران کی اصالیحہ بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کا بحری جہاز ایران کی اصالیحہ بندرگاہ سے30میل کے فاصلے پرڈوب گیا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق بحری جہاز میں عملے کے 30ارکان سوارتھے، عملے میں پاکستانی،بھارتی ،سوڈانی اوریوگنڈا سمیت دیگرممالک کے شہری شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہازکے عملے میں سے 27ارکان کوبچا لیا گیا تاہم دو افراد اب بھی کھلے سمندر میں موجود ہے جنہیں بچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ڈوبنے والا کارگو جہاز دبئی میں رجسٹرڈ ہے اور ممکنہ طور پر تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثے کا شکارہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔