شدید گرمی کے باعث واشنگٹن ڈی سی   میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھل گیا

شدید گرمی کے باعث واشنگٹن ڈی سی   میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھل گیا

(ویب ڈیسک )  امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ شدید گرمی سے پگھل گیا۔ سخت موم سے بنایا ہوا یہ مجسمہ فروری 2024میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک ایلیمنٹری سکول میں نصب کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مجسمے کا مجموعی وزن 1360 کلو گرام ہے۔ چھ فٹ کے اس مجسمے میں ابراہم لنکن کو کرسی پر براجمان دکھایا گیا تھا۔ رواں سال امریکا میں بھی شدید گرمی پڑی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کا درجہ حرارت موسمِ گرما کے عہدِ عروج میں بھی 37سینٹی گریڈ تک نہیں جاتا۔ اس بار غیر معمولی گرمی پڑی ہے۔ مجسمے کے سر کو پگھلتا ہوا دیکھ کر سکول کی انتظامیہ نے مزید پگھلنے سے بچانے کے لیے اسے ہٹا دیا۔

سخت موم کا نقطہ پگھلا بالعموم 60 سینٹی گریڈ ہوا کرتا ہے تاہم یہ مجسمہ اس سے کہیں کم گرمی ہی سے یعنی درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر پگھل گیا۔ سر پگھلنے پر مجسمہ بدہیئت ہو گیا جس کے بعد محکمہ ثقافت کی انتظامیہ نے اسے فوری طور پر ہٹایا کیونکہ لوگ اس کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے تھے۔

Watch Live Public News