(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ایک سال کی توسیع مل گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ائیر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔