اسلام آباد ( پبلک نیوز) مہلک کرونا وبا نے ایک روز میں مزید 74 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 8 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہو گئی،، 4 ہزار 443 مریضوں کی حالت تشویشناک۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 74 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ٗ گزشتہ روز 3 ہزار 232 مثبت کیسز رپورٹ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.80 فیصد رہی ٗگزشتہ روز 36 ہزار 725 ٹیسٹ کیے گئے۔عید کے موقع پر لاک ڈائون کے نتیجہ میں کورونا کے روزانہ کیسز اور شرح میں بھی کمی آئی ہے لیکن این سی او سی کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ابھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہے۔