اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ملک سے باہر نہیں جا سکتے!! کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر صدر ن لیگ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا،، وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں بحری اور فضائی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا، شریف خاندان کے 5 افراد پہلے ہی مفرور ہیں، شہبازشریف کے باہر جانے سے کیس متاثر ہوتا، نوازشریف واپس نہیں آئے، شہبازشریف نے کہا آنا تھا، کہا شہبازشریف چاہیں تو 15 دن کے اندر درخواست دے سکتے ہیں۔شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے عدالتی حکم کے خلاف اپیل تیار،، حکومت آج سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی، پٹیشن میں12 قانونی سوالات اٹھائے گئے،، معزز جج متعلقہ محکمے کو نوٹس دیئے بغیر کیسے فیصلہ دے سکتے ہیں، حکومت کا درخواست میں موقف، ہائیکورٹ کا 7 مئی کا حکم معطل کرنے کی استدعا۔لیگی رہنما رانا ثنااللہ کہتے ہیں فلسطین میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، ہمارے حکمران کو شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی فکر ہے، کہا حکومت صرف انتقام کے لیے بیٹھی ہے، انہیں ملک اور عوام سے کوئی سروکار نہیں۔۔ رانا ثنااللہ نے کہا استعفوں کے مسئلے کا حل نکالا جا رہا ہے، جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیںمریم نواز کی شیخوپورہ آمد پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج، جلوس نکالنے اور عوامی اجتماع کرنے پر درج مقدمے میں میاں جاوید لطیف کے بیٹے میاں حسن جاوید اور دو بھائی امجد لطیف اور منور لطیف نامزد۔ مقدمہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کرایا گیاوزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا، شہباز شریف کے کیسز سمیت اہم امور پر گفتگو ہو گی، وزیراعظم اپوزیشن کے خلاف حکومتی بیانیے پر ہدایات دیں گے۔ مسئلہ فلسطین اور حکومتی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔