بغیر بازو ٹی شرٹ نے علیزے شاہ کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا

بغیر بازو ٹی شرٹ نے علیزے شاہ کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) علیزے شاہ نے گلوکاری میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا ' بدنامیاں' عید کے تیسرے دن پیش کیا۔ اس کے اگلے دن علیزے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں۔

اس ٹاپ ٹرینڈ پر اگر سمجھ رہے ہیں کہ ان کا گانا ہٹ ہو گیا ہے اور لوگ بے حد پسند کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تو، ایسا قطعی نہیں ہے۔ علیزے کی دوپٹہ کے ساتھ وائرل ہونے والی کئی تصاویر کے بعد اس گانا کی ویڈیو میں علیزے کا لباس انتہائی جدید اور جاذب نظر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

لباس کی وجہ سے لوگوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ ٹوئٹر صارفین طرح طرح کے جملے لکھتے ہوئے ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ انھوں نے پیسے کے لالچ کے پیچھے اپنی عزت گنوا دی ہے۔ ساتھ صارف علیزے شاہ کا ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ شہرت کی تلاش میں شرم کو انھوں نے ٹاٹا بائے بائے کہہ دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ نہ اداکاری کی صلاحیتیں اچھی ہیں اور نہ گلوکاری کی۔ ایسے ہی ایک صارف نے لکھا کہ ان کا گانا ' بدنامیاں' تھا اور اب وہ خود بدنام ہو چکی ہیں۔

ایک خاتون صارف نے علیزے شاہ کو جان سینا کا فیمیل ورژن قرار دے دیا۔ ایک اور خاتون صارف نے ان کے حق میں لکھا کہ پاکستانی صارفین علیزے شاہ کو ٹرول کر رہے ہیں کیونکہ اس نے بغیر بازو والی ٹی شرٹ پہنی۔ انھوں نے مزید لکھا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں، لہذا آپ اس کو ہر کردار میں دیکھنے کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔