اتحادی حکومت کا بڑا فیصلہ،ذرائع کے مطابق حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کی مدت 2 جون کو ختم ہو جائے گی، سینیٹ یا قومی اسمبلی نے ترمیمی آرڈیننس میں توسیع نہ کی تو چیئرمین نیب فارغ ہوجائیں گے، آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب اس وقت تک کام کرےگا جب تک نیا چیئرمین نہیں لگ جاتا، جب آرڈیننس کی مدت ہی ختم ہو جائے گی تو موجودہ چیئرمین فارغ ہوجائیں گے.