9 مئی کے حملے کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر میں پوشیدہ ہیں، شہباز شریف

9 مئی کے حملے کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر میں پوشیدہ ہیں، شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے ہیں جس کی جڑیں سابق وزیر اعظم عمران نیازی کی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دیا ہے ، عمران نیازی نے مؤقف کی پذیرائی کے لئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی، مسلسل مسلح افواج، آرمی چیف کو بدنام کیا اور حملے کیے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہت چالاکی سے حقیقی آزادی کے نعروں کے ساتھ گروہ تیار کیا گیا ہے ، گروہ تیار کرنے کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا ، مشاہدہ 9 مئی کو سامنے آیا ہے ، ان کی تقریریں سنیں آپ کو آپ کے جواب مل جائیں گے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔