نجی چینل کے خلاف کارروائی آج سے ہی ہوگی ،فواد چوہدری

نجی چینل کے خلاف کارروائی آج سے ہی ہوگی ،فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے متعلق پروپیگنڈے پر نجی چینل کے خلاف کارروائی کا آغاز آج سے ہی ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ نجی چینل نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اپنے پروگرام اور خبریں لندن میں خود ہی سنسر کر رکھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی شہادتیں بنانا اور پروگرام کرنے پر آج سے ہی کارروائی کا آغاز ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ اس طرح سے صرف پاکستانی عدالتوں سے ڈیل کرنا ہو گا ۔ چلیں شروع پاکستان سے ہی کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی شہادتیں بنانا اور پروگرام کرنے پر آج سے ہی کارروائی کا آغاز ہو گا، توشہ خانہ سے متعلق پروپیگنڈے پر نجی چینل کے خلاف کارروائی کا آغاز آج سے ہی ہوگا۔گذشتہ روز سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نجی چینل کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کا جارحانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں جہاں انصاف نہیں ہوتا ، حکومت کی60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے جب کہ شہبازشریف اور اس کے بیٹے پر فرد جرم عائد ہونے والی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ چوروں کو سازش کے تحت ہم پرمسلط کیا گیا تھا جب کہ انہوں نے حکومت میں آتے ہی اربوں کے کیسز ختم کروا دیئے ہیں ، امیر ممالک اس لیے خوشحال ہیں کیونکہ وہاں کرپشن نہیں ہے، ہم قانون کی حکمرانی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔