مسجد نبوی ﷺ میں بھی ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز استسقا ادا کی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بارش کے لیے دعائیں بھی کیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان اور خادم حرمین شریفین نے چند روز قبل ہی ملک میں بارش کے لیے نماز استسقا ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔Following the Sunnah of Prophet Muhammad (ﷺ) Sheikh Sudais and the worshipers turn their bisht inside out after Istisqa Khutbah.. pic.twitter.com/jdhuwjdns7
— The Holy Mosque's (@theholymosques) November 17, 2022
مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں بارش کے لئے حرمین شریفین میں نماز استسقا ادا کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے مطابق امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدرشیخ عبدالرحمٰن السدیس کی امامت میں مسجد الحرام میں بارش کے لیے نماز استسقا ادا کی گئی ہے۔ اس موقع پر نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں نے اپنے جبے الٹے پہنے۔