عمران خان کی پاکستانیوں کو حقیقی آزادی تحریک کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل

عمران خان کی پاکستانیوں کو حقیقی آزادی تحریک کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ملک و بیرون ملک پاکستانیوں کو حقیقی آزادی تحریک کے لئے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی دنیا کی تحریک ڈونیشنز اور پیسے کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی، ہماری حقیقی آزادی مارچ کو آپ کی ڈونیشنز کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کو کامیاب کرنے کےلیےInsafdonate.com پر اپنے ڈونیشنز دیجئے، زیادہ سے زیادہ ڈونیشنز فراہم کرکے ہماری تحریک کو کامیاب کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔