پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پھر ناکام

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پھر ناکام

اسلام آباد(پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، بجلی کی قیمت میں اضافے کی شرط ماننے کے باوجود پروگرام کی بحالی نہ ہوسکی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو معاشی اقدامات کے پلان پر مطمئن نہیں کیا جاسکا، آئی ایم ایف تقریبا 500 ارب روپے کے فوری ٹیکس اقدامات چاہتا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سبسڈیز ختم نہ کرنے کے پلان سے بھی مطمئن نہیں کیا جاسکا اور چھ ارب ڈالر قرض پروگرام کی بحالی پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہو اہے . فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔