اسٹارک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مندی پر بند

اسٹارک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مندی پر بند
کراچی : مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مندی پر بند ہوئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد تنزلی دیکھنے میں آئی۔ پہلے سیشن میں مارکیٹ 50 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی مندی رہی جس کے بعد 100 انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز انڈیکس 49 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں 22 کروڑ 12 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا ، مجموعی طور پر 342 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، 182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 148 میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 47 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔