سندھ اسمبلی میں گرما گرمی، تیمور تالپور اور محمد حسین میں تلخ کلامی

سندھ اسمبلی میں گرما گرمی، تیمور تالپور اور محمد حسین میں تلخ کلامی
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی تلخ کلامی شروع، محکمہ جنگلات کے متعلق وقفہ سوالات کے دوران بحث شروع۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران تیمور تالپور اور محمد حسین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تیمور تالپور نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے چھوٹے بھائی آپ بیٹھ جائیں۔ آپ کی دہشتگردی کا وقت ختم ہوگیا بیٹھ جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ آپ سے اب کوئی ڈرتا نہیں ہے، لوگ بددعائیں دیتے ہیں۔ آپ نے بچوں سے اپنے والدین چھینے ہیں۔ آپ کو بانی ایم کیو ایم یاد کر رہا ہے، کیا کرتے تھے مجھے پتہ ہے۔ اس دوران وزیر جنگلات نے محمد حسین کو لقمہ کہ چُپ کر کے بیٹھو اور سنو۔ محمد حسین نے جواب دینے کی کوشش کی جس پر اسپیکر اسمبلی نے روک دیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کہ میں تمام غیر پارلیمانی الفاظ ہدف کرتا ہوں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔