عمران خان سیلاب متاثریں کیلئے تیسرا ٹیلی تھون کریں گے

عمران خان سیلاب متاثریں کیلئے تیسرا ٹیلی تھون کریں گے
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تیسرا ٹیلی تھون کل کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا تیسرا ٹیلی تھون کل ہو گا،عمران خان نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے دل کھول کر عطیہ دینے کی اپیل بھی کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پہلی دو ٹیلی تھون میں 10 ارب روپے اکھٹے کئے گئے، اس بار 3 گھنٹے کا ٹیلی تھون کریں گے جو کل اتوار کی رات 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا۔ اس بار لائنز بہت زیادہ رکھی ہیں جو بھی فون کرنا چاہے اس کی بات بھی ہوسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اس وقت سیلاب سے بہت لوگ متاثر ہیں اس لئے سب دل کھول کر پیسہ دیں اور سب کو سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔