'پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے'

'پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے'
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کرپشن بچاؤکے بعد اب سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤمہم پر ہے6ماہ میں معیشت نہیں سدھری،برآمدات نہیں بڑھیں،مہنگائی اورڈالرنہیں رکا۔ مزیدڈیڑھ کروڑلوگ خط غربت سےنیچےچلے گئے اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔گینگ آف تھری زرداری،نواز،فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔نہ باہر سے امدادآئی،نہ اندر سے مدد ملی۔ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی2 وزارتیں ہم نےدیں 2انھوں نےدیں ساتھ ان کو کراچی سےفارغ کر دیا آصف زرداری بےشک لاہوربیٹھیں،الٹی گنتی شروع ہوچکی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سے شروع کرے گا ثمرقند میں بلاول کاچہرہ پڑھا جاسکتا ہےپنجاب کی حکومت گرانے والے مرکز کی فکرکریں آٹااورپیٹرول نایاب ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔