پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،18 اپریل، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،18 اپریل، 2021
کورونا کے بڑھتے کیسز، راولپنڈی، ٹیکسلا اور گوجرخان کے 10 مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذکردیاگیا، زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت شرح والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق متعلقہ علاقوں میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 149 اموات، مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہوگئی، 24 گھنٹوں کےدوران سب سے زیادہ 6 ہزار127 نئے کیس بھی رپورٹ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 52 فی صد رہی، فعال کیسز بڑھ کر 80 ہزار 559 تک جاپہنچے۔پنجاب میں کورونا وائرس بےقابو ہونے لگا، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے3562 نئےکیس رپورٹ، لاہور بدستور ہاٹ سپاٹ ایریا1748 کیسز رپورٹ ہوچکے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس سے مزید97 ہلاکتیں، اموات کی کل تعداد 7430 ہوچکی ہےبلوچستان میں بھی کورونا کی شرح بڑھنے لگی، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح9.67 فیصد رہی، نئے مثبت کیسز بلوچستان کے 5 اضلاع سے رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 20822 ہوگئی، محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کوروناکے مریضوں کی تعداد402 ہوگئی، آئی سی یو میں34 مریض داخل، ایل آر ایچ میں کورونا کے مریضوں کےلئے بیڈز میں مزید اضافہ، تعداد485 کردی گئی، ترجمان اسپتال کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر بیڈز کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔