واضح رہے کہ جنگلی جانور گذشتہ روز بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے کئی دفاتر میں داخل ہوگیا تھا اور آج پھر جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاوس میں گھس آیا، دفاتر میں توڑ پھوڑ مچائی ، سیکورٹی عملی نے پکڑ لیا pic.twitter.com/v026cy4VSG
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) April 18, 2023
پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور داخل ہوگیا ، جانور نے متعدد دفاتر کے کمروں میں توڑ پھوڑ کر کے نقصان پہنچایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جنگلی جانور کو پارلیمنٹ ہاؤس کے دفاتر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے عملہ بھی پریشان ہے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کے مطابق یہ جانور انتہائی خطرناک ہے کہ جو پارلیمنٹ کے کئی دفاتر کو نقصان پہنچا چکا ہے ۔ تاہم عملے کے مطابق پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے اس جنگلی جانور کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے پکڑ لیا گیا ہے جسے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا جائے گا ۔