خاتون جج دھمکی کیس؛ عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس؛ عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: جج دھمکی کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت نے زمان پارک میں وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے دلائل دیے کہ عمران خان کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ۔ عمران خان کی گذشتہ سماعت پر حاضری سے استثنا کی درخواست منظور نہیں ہوئی ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما کی آج بھی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور نہیں ہونی چاہیے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں مزید بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے چاہییں ۔ عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری ویسے ہی جاری ہیں۔ عمران خان کے علاوہ کسی اور ملزم کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ ہوتا ہے ؟۔ وارنٹ پر عمران خان کی جانب سے ہمیشہ اپیل دائر ہوجاتی ہے ۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپیل دائر کرتے ہیں لیکن خود عدالت میں پیش نہیں ہوتے ۔ توشہ خانہ کیس میں وارنٹ کی تعمیل کیلئے جانے والے ایس پی کو پاکستان تحریک انصاف نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پراسیکوٹر کی جانب سے عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کے ساتھ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی استدعا بھی کی گئی۔ بعد ازاں وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو پی ٹی ائی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ کی عدم تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ۔ وکیل علی بخاری کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان تعمیلی رپورٹ بنی گالہ بھیجی گئی ہے۔ عمران خان بنی گالہ رہتےہی نہیں، آئندہ رپورٹ زمان پارک بھیجیں ۔ دوران سماعت عمران خان کے وکلا کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔