ضمنی انتخابات: سیکیورٹی کیلئے فوج،رینجرز کی خدمات طلب

ضمنی انتخابات: سیکیورٹی کیلئے فوج،رینجرز کی خدمات طلب
کیپشن: By-elections: Services of Army, Rangers sought for security

ویب ڈیسک: ضمنی انتخابات کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ صوبہ بھر کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے مخصوص مقامات پر فوج اور رینجرز سیکیورٹی فرائض سنبھالیں گے۔ صوبہ بھر پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق صوبہ بھر میں فوج کو ریزرو فورس کے طور پر رکھا جائے گا۔ حساس صورتحال میں فوج کی خدمات لی جائیں گی۔

Watch Live Public News